28 June 2024

Ik Baar

جب جب اصلیت نوشتہ دیوار ہوتی ہی

تب تب یہی حقیقت آشکار ہوتی ہے


ہوتی ہے پیدائش، موت بھی اِک بار 

اِک بار ہی محبت گل و گلزار ہوتی ہے


یہ ہوتی ہے پہلی بھی اور آخری بھی

بعد از وہم و گماں کی بھرمار ہوتی ہے


بزمِ انساں میں ڈھونڈنے سے  نہیں ملتی

جیسے آئینے سے واپس نہ دراڑ ہوتی ہے


محبت کی نماز ہے پہلی صف کی طرح راؔئے

جس کی تکبیر بھی صرف اِک بار ہوتی ہے

              رائے وقاص کھرل


Jab Jab Asliat Noshta-e-Deewar Hoti Hai
Tab Tab Yehi Haqeeqat Ashkaar Hoti Hai


Rai Waqas Kharal